راولپنڈی: مری روڈ پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا خطرناک ڈرائیور گرفتار

image

مری روڈ پر ایک ٹک ٹاکر کو خطرناک ویڈیو بنانے کے دوران گرفتار کر لیا گیا، جس میں وہ بغیر ڈرائیور کے چلتی ہوئی جیپ سے ویڈیو بناتا دیکھا گیا۔ ویڈیو میں ٹک ٹاکر کمیٹی چوک کے قریب گاڑی کے ساتھ چلتے ہوئے انتہائی خطرناک انداز اختیار کر رہا تھا۔

واقعے پر چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) فرحان اسلم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی راجہ خرم کو ملزم کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ گرفتار ملزم کی جیپ بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US