ملتان سلطانز کی آکشن 9 فروری کو متوقع، علی ترین کے حصہ لینے کا امکان

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی آکشن 9 فروری کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آکشن کے عمل میں سابق مالک علی ترین کے بھی حصہ لینے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی آکشن میں متعدد غیر ملکی کمپنیاں بھی گہری دلچسپی لے رہی ہیں اور آکشن میں شرکت کے لیے بےتاب ہیں۔

آکشن سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کی بیس پرائس 170 کروڑ روپے سے زائد مقرر کیے جانے کا امکان ہے، جب کہ ملتان سلطانز کے لیے ٹیکنیکل پروپوزل جمع کروانے کی آخری تاریخ 2 فروری مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی فرنچائز کی آکشن کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US