چوتھی ایچیسن نیشنل اتھلیٹکس: واپڈا کے علی احمد اور فائقہ ریاض فاتح قرار

image

چوتھی نیشنل ایچیسن اتھلیٹکس چیمپئن شپ ایچیسن کالج لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور ڈیپارٹمنٹس کے 60 اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

مینز 100 میٹر ایونٹ میں واپڈا کے علی احمد نے 10.40 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے تیز ترین اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ واپڈا کے ہی سمیع اللہ دوسرے اور گوہر شہباز تیسرے نمبر پر رہے۔

ویمن 100 میٹر میں واپڈا کی فائقہ ریاض نے 12 سیکنڈز میں فاصلہ طے کر کے تیز ترین خاتون اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ خولہ عمر خان دوسرے اور سنینا مصور تیسرے نمبر پر رہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر کے بہترین اتھلیٹس نے حصہ لے کر مقابلے کو دلچسپ اور سنسنی خیز بنایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US