چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم سے ملاقات، ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ سب نے اپنی محنت، ٹیم ورک اور پروفیشنل ازم کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور نظم و ضبط کا نتیجہ ہمیشہ جیت کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور دیگر کھلاڑیوں کو بھی خصوصی طور پر مبارکباد دی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی قابلِ تحسین کارکردگی کو شائقینِ کرکٹ نے بھی بھرپور انداز میں سراہا ہے۔

آخر میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے بھی قومی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ٹیم آئندہ بھی اسی جذبے اور کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US