آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: شرکت سے متعلق پی سی بی کا فیصلہ آج متوقع

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج شام وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے، وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد آج فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ کٹ کی رونمائی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ ہونے کے بعد ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرتا تو پلان بی بھی تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم، شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کو چار ٹیموں میں تقسیم کر کے لاہور میں ٹورنامنٹ کروایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US