ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نے لگاتار دوسری جیت کو گلے لگا لیا، ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے ایک اور کیوئسٹ رانا عرفان نے بھی ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ چار، صرف سے جیت لیا۔
پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں 43 کھلاڑیوں میں مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو با آسانی چار، صفر فریمز سے شکست دے کر لگاتار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 16-102، 44-76، 07-73 اور 0-100 رہا، انہوں نے 56 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔ قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو چار، ایک سے ہرا دیا۔ ان کی جیت کا اسکور ان کے حق میں 01-68، 18-83، 62-32، 26-79 اور 10-79 رہا۔
واضح رہے کہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں 43 کھلاڑیوں کو 11 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، راؤنڈ میچز کے بعد ہر گروپ سے دو کیوئسٹ لاسٹ 22 رائونڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ رائونڈ رابن کے بعد بہترین گروپس کے فاتح پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے اور دیگر 12 کھلاڑی لاسٹ 22 کیلیے کوالیفائی کریں گے۔