تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 208 رنز کا ہدف دے دیا

image

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی دفعہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 200 سے زیادہ رنز کا ٹوٹل کردیا جب انہوں نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آج پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر 207 رنز کر دیے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے 37 بالز پر 56 کیے ہیں جبکہ بابراعظم نے 36 گیندوں پر 50 ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی لیکن اننگز کی سب سے شاندار باری شاداب خان نے لی جب انہوں نے صرف 19 گیندوں پر 46 کی ہے جس میں پانچ چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔

آسٹریلیا کے بالرز نے پاکستان اننگز کے آخری تین اوورز میں 50 رن سے اوپر دے دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے تیز بالر بینڈ وارشس نے سب سے اچھی بالنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 39 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زیمپا جنہوں نے پہلے دو میچز میں بہت شاندار بالنگ کی آج صرف انہوں نے دو اورز کرائے اور کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

پاکستان کی طرف سے خواجہ نافع نے بھی 12 گیندوں پر 21 رنز کیے۔ پاکستان پہلے ہی یہ سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تیسری دفعہ ٹاس جیت کر آج پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان نے نوجوان بیٹسمین خواجہ نافع کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ان کے مایہ ناز آل راؤنڈر مارکس ٹائنس کی واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلے ہی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرچکا ہے اور 2018 کے بعد پہلی دفعہ آسٹریلیا کے خلاف ایک بائی لیٹل ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US