پاکستان کے انڈر 19 ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے 33.2 اورز میں بھارت کو آج کے سپر سکس کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں شکست دینی ہے۔
آج بلاوا میں کھیلے جانے والے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ان کو 49.5 اوورز میں 252 رنز پر آؤٹ کردیا۔ کیونکہ بھارت کا نیٹ رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے تو پاکستان کو نہ صرف میچ جیتنا ہے بلکہ یہ ہدف 33 اوورز میں کرنا ہے۔
بھارت نے آخری 10 اوورز میں 71 رنز کرلیا جس سے ان کا اسکور بہت بہتر ہوگیا۔ بھارت نے جب بیٹنگ شروع کی تو ایک وقت میں صرف چار گیندوں پر ان کی تین وکٹیں گر چکی تھی اور ان کا اسکور 47 پر تین تھا۔ مگر اس کے بعد ودانت تری ویدی دن 68 رنز کر کے اننگز کو سنبھالا دیا۔ آج پھر پاکستان کے تینوں تیز بالرز نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔