کراچی: مسافر بن کر رکشہ میں سوار ہونے والے ملزم نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا

image

نیوکراچی انڈسٹریل ایریا صباء سنیما کے قریب فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور اعجاز مری شدید زخمی ہوا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گیا۔ مقتول کا تعلق نوابشاہ سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے رکشہ روکا، ایک ملزم رکشے کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا اور اس کو گلی میں لے گئے، ملزم اور رکشہ ڈرائیور میں کچھ دیر بات چیت بھی ہوئی، بعدازاں پیچھے سے ملزم نے رکشہ ڈرائیور کو چار گولیاں ماردیں۔

پولیس کے مطابق رکشے کی پچھلی سیٹ سے گولیوں کے چار خول تحویل میں لے لیے گئے ہیں تاہم مقتول رکشہ ڈرائیور اعجاز کا موبائل فون موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی ہے یا لوٹ مار کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US