پاکستان انڈر 14 ٹینس ٹیم آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 14 ڈیولپمنٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے کمبوڈیا روانہ ہوگئی۔
آئی ٹی ایف ایشیا انڈر 14 ڈیولپمنٹ چیمپئن شپ 2026 تین سے 13 فروری تک نوم پنہ کمبوڈیا میں منعقد ہوگی۔
ایونٹ ساوتھ ایشیاء اور مشرقی ایشیا کے لیے ریجنل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ ہے، پاکستانی ٹیم میں محمد ابراہیم، حسین گل، محمد معاذ، خدیجہ خلیل اور عیشہ ربی شامل ہیں۔ خالد محمود خان ٹیم کے کپتان اور کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اور سیکریٹری جنرل نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر پی ٹی ایف کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن کو کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کی امید ہے۔