پاکستان 15 فروری کو کولمبو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میدان میں نہیں اترے گا۔
حکومت پاکستان کے اعلانیہ کے مطابق پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا مگر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
اتوار کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان کی طرف سے اعلانیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیم کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ ورلڈ کپ کھیلے مگر بھارت کے خلاف 15 فروری کو وہ کولمبو میں فیلڈ نہیں لیں گے۔
ٹویٹ میں حکومت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا لیکن بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا۔