بھارت سے شکست، قومی انڈر 19 ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی

image

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرپائی جب اتوار کے دن ان کو بھارت کے خلاف 58 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے 252 رنز آل اؤٹ کیے تھے اور پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے یہ رنز 33.2 اورز میں کرنا تھے، تاہم پاکستان کی ٹیم 46.2 اورز میں 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ ہار گئی۔

یاد رہے کہ پچھلے سال کے آخر میں ہونے والے ایشیا کپ 19 ٹورنامنٹ پاکستان نے بھارت کو بڑی شکست دی تھی۔ اگر آج بلاوائو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی ٹیم دونوں چیزوں میں ناکام ہوگئی۔

پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ رنز عثمان خان نے کیے جنہوں نے 65 رنز کیے اور اس کے علاوہ اوپنر حمزہ ظہور نے 42 اور کپتان فرحان یوسف نے 38 رنز کیے۔

پاکستان ایک وقت میں 19 اوور میں 118 پر دو تھا اور اس پوزیشن میں تھا کہ 33 اوورز میں ٹارگٹ کو چیس کرنے کی کوشش کریں اور بھارت سے اپنا نیٹ رن ریٹ بہتر کردے مگر جیسے ہی بھارتی اسپنرز بالنگ اٹیک میں آئے تو ایسی پچ پر جو مشکل ہوتی گئی اس پر پاکستان کے بیٹسمین جم کر نہیں کھیل پائے۔

بھارت کی طرف سے کھلان پٹیل نے تین اور ان کے کپتان ایوش ماتھرے نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔ کھلان نے بیٹنگ میں بھی 15 گیندوں پر قیمتی 21 رنز کیے تھے۔ بھارت نے اپنی اننگز کے آخری 10 اوورز میں 72 رنز کا اضافہ کیا جو آخر میں پاکستان کے لیے سر درد بن گئے۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں پانچ میں سے تین میچز جیتے ہیں۔

کرکٹ ماہرین آج حیران تھے کہ کپتان سرفراز احمد کے ٹیم کے ساتھ مینجر مینٹور ہونے کے باوجود ٹیم نے ہدف کو 33 اوور میں حاصل کرنے کی صحیح معنوں میں کوشش نہیں کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US