ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل سامنے آ گیا

image

حکومتِ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کے فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق وہ قومی پالیسی کے معاملات میں حکومتوں کے کردار کا احترام کرتی ہے، تاہم پاکستان کا یہ فیصلہ کھیل، پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں کرکٹ شائقین کے مفاد میں نہیں ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کی کامیابی کی ذمہ داری پی سی بی سمیت آئی سی سی کے تمام ممبران پر عائد ہوتی ہے۔ آئی سی سی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئی قابلِ قبول حل نکالے گا۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تحت 15 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے بھارتی ٹیم سری لنکا جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم آئی سی سی کے طے شدہ پروٹوکول کے مطابق تمام سرگرمیاں مکمل کرے گی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا شیڈول کے مطابق پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی، میچ سے قبل پریس کانفرنس کرے گی اور مقررہ وقت پر اسٹیڈیم پہنچے گی۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم میچ ریفری کے حتمی فیصلے تک اسٹیڈیم میں موجود رہے گی اور اگر میچ منسوخ کیا گیا تو ٹیم واپس روانہ ہو جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US