وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو 3 لاکھ روپے کا انعام

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سوات سے تعلق رکھنے والی 14 سالہ تائیکوانڈو اسٹار عائشہ ایاز کو مجموعی طور پر تین لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے چیک عائشہ ایاز کو پیش کیا اور ذاتی طور پر انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام بھی دیا۔

عائشہ ایاز پاکستان کی سب سے کم عمر بین الاقوامی تائیکوانڈو ایتھلیٹ ہیں جنہوں نے صرف 14 سال کی عمر میں 11 بین الاقوامی میڈلز جیتے اور عالمی و نیشنل مقابلوں میں 150 سے زائد میڈلز جیتنے والی پاکستان کی واحد کھلاڑی ہیں۔

صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب نے کہا کہ عائشہ ایاز کا روشن مستقبل ہے اور وہ مستقبل میں اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ ایاز جیسی باصلاحیت بچیاں پورے پاکستان کا فخر ہیں اور حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ایسے کھلاڑیوں کی سرپرستی ہے۔

عائشہ ایاز نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر کھیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی محنت اور کارکردگی سے ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش جاری رکھیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US