لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے پی ایس ایل سیزن 11 سے دستبردار

image

لاہور قلندرز کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نے نجی مصروفیات اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈیوڈ ویزے نے گزشتہ سات سیزنز میں لاہور قلندرز کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کیا اور ٹیم کے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور گراؤنڈ کے اندر و باہر ان کی موجودگی ٹیم کے لیے ہمیشہ قابل قدر رہی ہے۔

لاہور قلندرز نے ڈیوڈ ویزے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں ان کی واپسی کے منتظر ہیں۔

مالک لاہور قلندرز، ثمین رانا نے کہا کہ ڈیوڈ ویزے لاہور قلندرز فیملی کا لازمی حصہ رہے ہیں۔ ان کی خدمات صرف میچ کی کارکردگی تک محدود نہیں بلکہ ٹیم کی رہنمائی اور مثبت ماحول کا حصہ رہی ہیں۔ ہم ان کے اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں کہ وہ اپنے خاندان کو ترجیح دے رہے ہیں اور آنے والے سیزنز میں ان کا دوبارہ استقبال کریں گے۔

ڈیوڈ ویزے نے بھی بیان دیا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا صرف کرکٹ کھیلنا نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ بننے جیسا ہے۔ ٹیم اور شائقین کی محبت اور احترام ہمیشہ یادگار رہے گا۔ میں مستقبل میں دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کا منتظر ہوں۔

ڈیوڈ ویزے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ثمین رانا

لاہور قلندرز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے نجی مصروفیات اور خاندانی ذمہ داریوں کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

لاہور قلندرز کے مطابق ڈیوڈ ویزے گزشتہ سات سیزنز سے فرنچائز کا اہم حصہ رہے ہیں اور میدان کے اندر و باہر ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ ویزے نے مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں واپسی کا عندیہ بھی دیا ہے۔

لاہور قلندرز کی مالک ثمین رانا نے ڈیوڈ ویزے کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوڈ صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ لاہور قلندرز فیملی کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ ویزے نے قیادت، تجربے اور نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کے ذریعے ٹیم میں کلیدی کردار ادا کیا اور ڈریسنگ روم میں بھی ان کی موجودگی ہمیشہ مثبت رہی۔

ثمین رانا نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کو امید ہے کہ ڈیوڈ ویزے آئندہ سیزنز میں ایک بار پھر گرین جرسی میں نظر آئیں گے اور ٹیم کے سفر کا حصہ بنیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US