پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مانگ اور جوش میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور فرنچائز سیالکوٹ سٹالینز نے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کر کے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام پی ایس ایل فرنچائز اسٹیو اسمتھ کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے رابطے میں تھیں تاہم اسمتھ نے بہتر آفر اور مینجمنٹ دیکھتے ہوئے سیالکوٹ سٹالینز کے ساتھ معاہدہ کیا۔
اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بیگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل فرنچائزز میں اس کے ساتھ کھیلنے کے لیے مقابلہ بڑھ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آسٹریلوی اسٹار گلین میکسول نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد فرنچائزز نے اسٹیو اسمتھ کے ساتھ رابطہ کیا۔
سیالکوٹ سٹالینز مزید بڑے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔