پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے بولنگ ایکشن کو سابق آئی سی سی امپائر انیل چوہدری نے قانونی قرار دے دیا۔
انیل چوہدری نے کہا کہ عثمان طارق کے ایکشن میں معمولی سائیڈ آرم اور وقفہ شامل ہے لیکن تمام گیندیں ایک ہی انداز میں کروائی جاتی ہیں اور نہ تو کوئی غیر قانونی خم بنتا ہے اور نہ ہی سیدھ میں کوئی مسئلہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی سی گائیڈ لائنز کے مطابق عثمان طارق کا بولنگ ایکشن درست ہے اور میرے نزدیک یہ بالکل قانونی ہے۔