پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے براڈکاسٹنگ رائٹس بھارت کو نہ بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ سیاسی حالات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے میچز بھارت میں براہِ راست نشر نہیں کیے جائیں گے جبکہ بھارتی براڈکاسٹرز کو اس سیزن کے نشریاتی حقوق نہیں دیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات بھی متاثر ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک کیا جائے گا جس میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔