پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ری ٹینشنز کا اعلان

image

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے آغاز سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈز نے تین اہم کھلاڑیوں کی ری ٹینشن کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کپتان شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری اور اندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں ریٹین کیا گیا ہے۔

شاداب خان نے اس موقع پر کہا اسلام آباد یونائیٹڈ میرے لیے صرف ٹیم نہیں، میرا گھر ہے۔ مجھ جیسے نوجوان کھلاڑی کو لیڈر بنانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ دوبارہ ریٹین ہونا اعتماد کی علامت ہے اور یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔ نئے سیزن میں کچھ تبدیلیاں اور مشکل فیصلے ہوں گے، لیکن ہمارا مشن وہی ہے۔

دوسری جانب کراچی کنگز نے بھی اپنی ری ٹینشنز کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں، عباس آفریدی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔ گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو ریٹین کیا گیا ہے۔

ری ٹینشنز کے فیصلے کے بعد دونوں ٹیمیں اپنے کیمپ کی تیاری میں مصروف ہیں اور کھلاڑیوں نے نئے سیزن کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US