پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ جنوبی افریقا: رامین شمیم انجری کے باعث باہر، ام ہانی ٹیم میں شامل

image

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا کے لیے شیڈول اسکواڈ میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی انجری کے باعث رامین شمیم اس دورے سے باہر ہو گئی ہیں اور انہیں چار سے چھے ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رامین شمیم کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کے دوران انجری ہوئی۔ ان کی جگہ آف اسپنر ام ہانی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر دی گئی ہیں۔

اسی دوران عمائمہ سہیل جو پہلے ٹیم میں شامل تھیں ام ہانی کی جگہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان ویمنز اے کے اسکواڈ میں شامل ہو گئی ہیں۔ پاکستان ویمنز اے ٹیم کی قیادت حفصہ خالد کو سونپی گئی ہے۔

پاکستان ویمنز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ 7 فروری کو جنوبی افریقا روانہ ہوگا اور ٹیم کا مقصد اس دورے میں بھرپور کارکردگی دکھانا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US