پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ11 کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس ریکارڈ قیمت پر فروخت کر دیے ہیں۔
پی سی بی نے آج اعلان کیا کہ ایک سال کے گلوبل میڈیا رائٹس (مائنس انڈیا ریجن) ولی ٹیکنالوجیز کو مل گئے۔
پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ ولی ٹیکنالوجیز نے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگائی اور رائٹس حاصل کیے۔
رقم بتائے بغیر پی سی بی نے کہا گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پی سی بی نے یہ اضافہ پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت قرار دیا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے مزید کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاسی ہے۔
سلمان نصیر نے مزید بتایاکہ نئے معاہدے نے لیگ کی بزنس گروتھ پر ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان کے مطابق 2016 سے اب تک پی ایس ایل میڈیا رائٹس اور اسپانسرشپس میں مسلسل ترقی ہوئی ہے۔