پاکستان ہاکی ٹیم کو آسٹریلیا کے ویزے جاری کر دیے گئے ہیں جس کے بعد ٹیم 5 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہوگی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری رانا مجاہد نے تصدیق کی کہ تمام اسکواڈ ممبران کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں اور اب ٹیم پرو لیگ میں حصہ لینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کل شب ہوبارٹ روانہ ہوگی، گرین شرٹس لاہور سے تھاٸی ایئر کے ذریعے روانہ ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کے 2 فروری کو آسٹریلیا روانہ ہونا تھا تھا، تاہم ویزوں میں تاخیر کے باعث بروقت روانگی نا ہوسکی۔
پرو ہاکی لیگ کا دوسرا راؤنڈ 10 سے 14 فروری تک ہوبارٹ میں ہوگا، 10 فروری کو پاکستان اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے، 11 فروری کو پاکستان کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا، 13 فروری کو آسٹریلیا، 14 فروری کو جرمنی سے میچ ہوگا۔
رانا مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم ہوبارٹ میں پرو لیگ کے میچز میں آسٹریلیا اور جرمنی کے مدمقابل ہوگی اور ٹیم کا مقصد اس مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانا ہے۔
یہ روانگی اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بین الاقوامی مقابلوں میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کر رہی ہے اور پرو لیگ کے مقابلوں میں شائقین کو اعلیٰ معیار کی ہاکی دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔