پانچویں انٹرلوپ وہیل چیئر قائد اعظم ٹرافی کا 11 فروری سے آغاز

image

پانچویں انٹرلوپ قائد اعظم ٹرافی 2026 کا آغاز 11 فروری سے فیصل آباد میں ہوگا۔ فائنل 15فروری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے زیر انتظام ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔

گلگت بلتستان کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلے جانے والے ایونٹ میں ملک بھر سے قومی اور بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹرز شرکت کررہے ہیں۔

قائد اعظم ٹرافی میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ اور عنقریب منعقد ہونے والے تیسرے ٹی 20 ایشیا کپ جس کے میچز پاکستان کی میزبانی میں کراچی اور حیدرآباد میں منعقد ہوں گے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

مجموعی طور پر دس میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جس کا انعقاد 15 فروری کو بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ہوگا۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 10 فروری کو فیصل آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگی جس میں کھلاڑیوں اور معززین اور سابقہ اور موجودہ کرکٹرز شرکت کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US