اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے تحت کشمیر ڈے پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

image

یوم یکجہتی کشمیر پر پنجاب کے تمام ڈویژنز اور ڈسٹرکٹس میں اسپورٹس کے مقابلے ہوں گے۔

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام فٹ بال، ہاکی اور تائی کوانڈوکے مقابلے کروائے جائیں گے، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد بھی ہوگا۔

سیکریٹری اسپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری ریلی کی قیادت کریں گے۔

کشمیر ریلی میں اسپورٹس سے وابستہ شخصیات، کھلاڑی اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔

کشمیر بھائیوں سے یکجہتی کیلیے پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ میں ریلیوں کا انعقاد ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US