بھارت کے ساتھ کھیلنے سے انکار کے پاکستان کے فیصلے نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کو پریشان کردیا۔
آئی سی سی پاکستان کو منانے کے لیے راستے تلاش کرنے لگی، بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر پاکستان سے بیک چینل بات چیت کرے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کو بیک چینل بات چیت کی ذمہ داری دی ہے، جو پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر بات کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنگاپور کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے عمران خواجہ کو پی سی بی کو کھیلنے پر آمادہ کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، اور عمران خواجہ کو موجودہ صورتحال میں پلے دی پیس میکر کا کردار ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے اتوار اعلان کیا تھا کہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ نہیں کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔