آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکا تو کیا ہوگا؟

image

پاکستان اگر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر پایا تو پھر دونوں سیمی فائنلز آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی اور کلکتہ میں چار اور پانچ مارچ کو ہوں گے۔

اور اگر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جاتا ہے تو پھر ایک سیمی فائنل سری لنکا کے شہر کولمبو کے پریما داساPremadasa stadium میں ہوگا۔ پاکستان کے بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پاکستان پر لازمی ہے کہ وہ اپنے گروپ کے جو باقی میچز ہیں نیدرلینڈز، یو ایس اے اور نیمیبیا میچز جیتے اور سپر اٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ سات فروری کو نیدرلینڈ سے کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلے گا اور اسی گراؤنڈ پر پھر 10 فروری کو یو ایس اے سے کھیلے گا۔ 15 فروری کو پاکستان نے بھارت سے کھیلنا ہے پریما داسا اسٹیڈیم میں اگر وہ یہ میچ نہیں کھیلتا تو اس میچ کے پوائنٹس چھوڑنے پڑیں گے اور وہ بھارت کو مل جائیں گے۔

پاکستان اپنے گروپ کا آخری میچ 18 فروری کو سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلے گا اور اگر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا تو پھر ان کا پہلا میچ 21 فروری کو پریما داسا اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ 24 اور 28 فروری کو پاکستان کی ٹیم پالیکیلی Pallekele میں کھیلے گی۔

پاکستان کے لیے اچھی خبر یہ ہے پالیکیلی میں کل ختم ہونے والی انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسپنرز کو اس ویلیو پر بہت مدد حاصل ہوئی۔ مگر ایک تشویش کی بات پاکستان کے لیے یہ ہے کہ فروری کے مہینے میں سری لنکا میں بارشوں کا سیزن ہوتا ہے اور حالیہ ہفتوں میں سری لنکا میں کئی میچز پر بارش اثر انداز ہوئی ہے۔

پاکستان کی ٹیم اس وقت کولمبو میں موجود ہے جہاں آج وہ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US