پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے منسوخ

image

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے باقاعدہ آغاز سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان شیڈول واحد وارم اپ میچ کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

کولمبو میں ہونے والی موسلا دھار بارش اور گراؤنڈ کی خراب صورتحال کے باعث ٹاس بھی نہ ہوسکا اور امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹورنامنٹ سے قبل قومی ٹیم کا یہ واحد وارم اپ میچ تھا جو بغیر کوئی گیند پھینکے ختم ہوگیا۔

پاکستان اب براہِ راست ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں اپنا پہلا میچ 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US