کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد اور عبدالستار ایونیو پر نصب ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم ہیکرز نے ہیک کر کے چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
متعلقہ اداروں کو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر متنازع اسکرینز بند کر دی گئیں۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ہیکنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
پولیس نے نامعلوم کمپنی ملازمین کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے تاکہ ڈیفینس میں تشہیری بورڈز پر غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کے واقعے کا ذمہ دار قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔