پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارویں ایڈیشن کے لیے فرنچائزز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائن اننگز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہر فرنچائز کو اجازت دی ہے کہ وہ 11 فروری کو ہونے والے اکشن سے پہلے ایک غیر ملکی کھلاڑی ڈائریکٹ سائن کرے۔
کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کو تقریباً ڈھائی لاکھ ڈالر میں سائن کر لیا ہے، جبکہ اسلام آباد یونائٹڈ نے نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیون کانوے کو سوا دو لاکھ ڈالر میں ڈائریکٹ سائن کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دیگر فرنچائزز بھی ڈائریکٹ سائننگ کر رہی ہیں اور ان کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 11 کا آغاز 27 مارچ سے ہو رہا ہے اور اس ایڈیشن میں پہلی دفعہ آٹھ فرنچائزز حصہ لیں گی۔