پاک بھارت میچ سب سے زیادہ منافع بخش ہے، امید ہے مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا، روی چندرن

image

بھارت کے مایا ناز اسپنر روی چندرن اشون نے پاکستان کو سات فروری سے شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ایک بہت خطرناک ٹیم قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اس ایڈیشن میں بہترین ٹیم، مضبوط اسپنرز اور فاسٹ بالر ہیں اور سلمان علی آغا کی قیادت میں ٹیم انتہائی متحد نظر آ رہی ہے۔

اشون نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ ٹی 20 میں جیت کے لیے جو ہتھیار ضروری ہیں، وہ سب پاکستان کے پاس موجود ہیں اور کوچ اور کپتان انہیں مؤثر طریقے سے استعمال کرنا بھی جانتے ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستان کے میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر اشون نے امید ظاہر کی کہ پاکستان یہ فیصلہ جلد تبدیل کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان-بھارت میچ ورلڈ کپ میں سب سے اہم اور مالی اعتبار سے سب سے منافع بخش ہوتا ہے اور اگر بات چیت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ٹیمیں، آئی سی سی اور براڈکاسٹرز بھی مالی نقصان کا شکار ہوں گے۔

اشون نے مزید کہا کہ معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں آئی سی سی اور دیگر ممبر بورڈز تعدیبی کارروائی کے ذریعے پاکستان سپر لیگ کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US