آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں کولمبو میں جاری ہیں۔ قومی ٹیم نے ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں طویل پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم نے تین گھنٹے تک پریکٹس سیشن کیا، جس کے دوران کھلاڑیوں نے اوپن نیٹ سیشن میں بھرپور مشقیں کیں۔
پریکٹس کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔