سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان کی حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری

image

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سابق عالمی باکسنگ چیمپئن عامر خان آج کراچی پہنچ گئے۔ شہر قائد میں آمد کے بعد انہوں نے حضرت عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی۔

پاکستانی نژاد سابق چیمپئن نے کلفٹن کے ساحل پر واقع مزار پر چادر چڑھائی، پھول نچھاور کیے اور فاتحہ خوانی کی۔ عامر خان نے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

مزار کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے عامر خان کو سندھ کی روایتی اجرک پیش کی گئی۔

قبل ازیں، عامر خان نے پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے ساتھ محبت، احترام اور یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے واہگہ بارڈر کا بھی دورہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US