15 فروری کا میچ طے ہوا تو ہم بہترین کھیل پیش کریں گے، بھارتی کپتان

image

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان متوقع میچ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں اہم باتیں کی ہیں۔

سوریا کمار یادو نے کہا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ کلئیر ہے، ہم نے کھیلنے سے منع نہیں کیا، پاکستان سے منع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی نے شیڈول دیا ہے اور ہماری فلائیٹ بک ہے، ہم کولمبو جا رہے ہیں۔ یادو نے کہا کہ باقی صورتحال ادھر جا کر دیکھی جائے گی۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا پاکستان کا بائیکاٹ کرکٹ کی ساخت کے لیے بہتر ہے، سوریا کمار یادو نے جواب دیا کہ یہ ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایشیا کپ میں تین مرتبہ پاکستان کا سامنا کیا اور اچھا کھیل پیش کیا۔ یادو نے بتایا کہ انہیں کہا گیا ہے کہ 15 فروری والا میچ کھیلنا ہے اور اگر میچ طے شدہ ہوا تو ٹیم دوبارہ بہترین کھیل پیش کرے گی۔

سوریا کمار یادو نے اس صورتحال میں فیصلہ سازوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ بائیکاٹ کا فیصلہ حکومت کی جانب سے آیا ہے، یہ میرا فیصلہ نہیں ہے اور نہ ہی یہ کوئی آسان کام ہے۔ اس صورتحال سے نمٹنا مشکل ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US