سری لنکا کرکٹ بورڈ کا پی سی بی کو خط، پاک بھارت میچ کھیلنے کی سفارش

image

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کھیلنے کے حوالے سے خط لکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکن بورڈ نے پی سی بی سے پاک بھارت میچ کے انعقاد کی سفارش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ نہ ہونے کی صورت میں تمام متعلقہ فریقین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ اس میچ سے عالمی سطح پر کرکٹ کو فائدہ پہنچے گا۔

خط میں حکومتِ پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پاک بھارت میچ نہ صرف شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے بلکہ اس سے ٹورنامنٹ کی اہمیت اور تجارتی قدر میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

ذرائع کے مطابق خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 15 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مجوزہ میچ سے دنیا بھر میں کرکٹ کو فائدہ ہوگا اور یہ مقابلہ کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پاک بھارت میچز کو عالمی کرکٹ میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہمیشہ شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرتے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US