قومی کرکٹر حسن علی بسنت کے رنگوں میں رنگ گئے

image

لاہور میں بسنت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور اس موقع پر قومی کرکٹر حسن علی بھی پتنگ بازی کے رنگوں میں رنگ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں حسن علی کو گڈا اڑاتے اور پتنگ کے پیچے کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کی اہلیہ سامعہ حسن بھی پتنگ بازی سے لطف اندوز ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

ویڈیو میں حسن علی کی خوش مزاجی اور جوش و خروش دیکھنے والوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بن رہا ہے اور شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کے اس لطف بھرا انداز کی بھرپور تعریف کی ہے۔

بسنت کے اس موقع پر لاہور کی فضائیں رنگ برنگی پتنگوں سے سج گئی ہیں اور شہریوں نے موسم بہار کا بھرپور استقبال کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US