انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز، تاخیر پر بھاری جرمانے

image

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے جس کے بعد تاخیر سے ریٹرن فائل کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم کی جارہی ہے۔ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر جرمانہ ایک ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق لیٹ فائلر اے او پی کا جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے جبکہ کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کیا جائے گا۔

ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق ٹیکس ریٹرنز کے ساتھ متعلقہ دستاویزی ثبوت بھی فراہم کرنا ضروری ہے۔ اثاثوں سے متعلق غلط یا پوشیدہ معلومات دینے پر کارروائی ہوسکتی ہے جبکہ واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US