پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام، انڈیکس 169,969 پوائنٹس پر بند

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کے ساتھ ہوا تاہم آخری گھنٹے میں فروخت کے دباؤ نے مارکیٹ کی تیزی محدود کردی۔

کاروباری دن کا آغاز 441 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا جبکہ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1892 پوائنٹس تک کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم مارکیٹ میں 170 ہزار اور 171 ہزار پوائنٹس کی دونوں حدیں بحال ہونے کے باوجود برقرار نہ رہ سکیں۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 369 پوائنٹس اضافے سے 169,969 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US