پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 171000 پوائنٹس کی بحال

image

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔

کاروباری دن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 441 پوائنٹس کے اضافے سے ٹریڈنگ کا آغاز ہوا جبکہ دورانِ کاروبار مارکیٹ میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

ہنڈریڈ انڈیکس 1892 پوائنٹس بڑھ کر 171,492 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اسٹاک مارکیٹ میں 170 ہزار اور 171 ہزار پوائنٹس کی دونوں حدیں دوبارہ بحال ہوگئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US