پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کی توسیع، چینی کمپنی کا بڑا منصوبہ

image

پاکستان میں ٹیکسٹائل صنعت کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، چینی کمپنی نے ملک میں جدید ٹیکسٹائل برآمدی مرکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیلنج فیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر چن یان کے مطابق کمپنی 2014 سے پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے اور اب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مینوفیکچرنگ کا بڑا منصوبہ شروع کرنے جارہی ہے۔

چن یان نے بتایا کہ کمپنی پاکستان سے اب تک 30 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرچکی ہے۔ نئے منصوبے کے تحت کپڑے اور ملبوسات کی تیاری کیلئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ ایک بڑی فیکٹری قائم کی جائے گی۔

ان کے مطابق منصوبے سے 25 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ سالانہ 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

چینی کمپنی کے اس منصوبے کو پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی توسیع اور برآمدی استعداد میں اضافے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US