پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا اختتام مندی پر ہوا ہنڈریڈ انڈیکس 1332 پوائنٹس کمی کے بعد 168,637 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروبار کا آغاز 571 پوائنٹس کی تیزی سے ہوا، تاہم دورانِ ٹریڈنگ مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک موقع پر 720 پوائنٹس کی تیزی جبکہ بعد ازاں 1401 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔
فروخت کے دباؤ کے باعث مارکیٹ نے 170 ہزار اور 169 ہزار پوائنٹس کی سطحیں بھی گنوا دیں۔ مارکیٹ کے بلو چِپ شیئرز میں فروخت بڑھنے سے کاروباری سرگرمیاں دباؤ کا شکار رہیں۔