عالمی اور مقامی منڈیوں میں بڑی کمی کے بعد سونے کی پھر لمبی چھلانگ، ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4300 روپے مہنگا ہو کر 441636 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 3686 روپے کے اضافے سے 378631 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوکر 4191 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے بڑھ کر 6578 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟