ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 15 دن کی توسیع کردی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ توسیع کے بعد اب ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی نئی اور آخری تاریخ 15 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
اس سے قبل انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری مہلت آج رات 12 بجے ختم ہو رہی تھی، جبکہ تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
ایف بی آر کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کرانے پر عائد جرمانہ بھی 1,000 روپے سے بڑھا کر 25,000 روپے کردیا گیا ہے۔