بھارت کے 15 سالہ بیٹسمین، ،ویبہاؤ سوریاونشی Vaibhav Suryavanshi نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں آج انگلینڈ کے بالرز کے چھکے چھڑا دیے۔
انہوں نے صرف 80 گیندوں پر 175 رنز کر ڈالے جس میں حیران کن طور پر 15 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے اور 218 کی اسٹرائک ریٹس سے انہوں نے بیٹنگ کی۔
بھارت جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کہ اپنے اوپنر ارون جارج کو چوتھی اوور میں کھو دیا مگر اس سے سوریا ونشی کو کوئی فرق نہیں پڑا اور انہوں نے پہلے 32 گیندوں پر 50 کی ہے اور اس کا 55 گیندوں پر 100 رنز کر ڈالے۔
100 رنز پورے کرنے کے بعد نوجوان بیٹسمین نے مزید بالرز کی پٹائی لگا دی اور بالاخر 26ویں اوور میں 175 بنا کر آؤٹ ہوگئے مگر ان کی اننگز کی وجہ سے بھارت نے 25 اوور میں 250 رنز مکمل کردیے تھے اور لگ ایسے رہا ہے کہ بھارت ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 400 رنز سے اوپر کا ہدف دے گا۔