آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا

image

آسٹریلیا کی ٹیم کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے ایک دن قبل ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے جب ان کے تجربہ کار تیز بالر جوش ہیزل وڈ فٹ نہ ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

ہیزل وڈ کافی عرصہ سے فٹنس کے مسائل کا شکار ہیں اور حالیہ ہونے والی ایشیاء سیریز میں بھی بیمار ہوگئے تھے اور اس سے پہلے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپینز ٹرافی بھی نہیں کھیل پائے تھے۔

آسٹریلیا کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ وہ پہلے سے ہی اپنے ٹیسٹ کپتان اور تیز بالر پیٹ کمنس کو بھی فٹنس کی وجہ سے اس ورلڈ کپ کے لیے کھو چکے ہیں۔ اس طرح سے آسٹریلیا کے دو سب سے زیادہ مایہ ناز اور تجربہ کار فاسٹ بالرز اس ورلڈ کپ میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

آسٹریلیا نے اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو اسکواڈ میں لاتے ہیں۔ وہ اپنا پہلا میچ 11 فروری کو کولمبو میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم پچھلے ہفتے ہی پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تینوں میچ ہار گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US