آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم نے کولمبو کے ایس سی سی گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس کا آغاز وام اپ سیشن سے کیا جس کے بعد کوچز کی نگرانی میں فیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ کی نیٹس میں بھی بھرپور حصہ لیا۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑی میچ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پُرعزم دکھائی دیے۔
قومی ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی جو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔