پاکستان ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے آسٹریلیا کے شہر سڈنی پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم اس مرحلے میں آسٹریلیا اور جرمنی کے خلاف چار اہم میچز کھیلے گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 فروری کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 11 فروری کو جرمنی مدِ مقابل ہوگا۔ اس کے بعد قومی ٹیم 13 فروری کو ایک بار پھر آسٹریلیا اور 14 فروری کو جرمنی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ یہ تمام میچز آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جائیں گے۔
دوسری جانب شیڈول کے مطابق ایک الگ ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا پہلا میچ 13 فروری کو نیپال کے خلاف ہوگا جبکہ 15 فروری کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ 17 فروری کو پاکستان کا مقابلہ یو اے ای سے ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20 فروری جبکہ فائنل 22 فروری کو کھیلا جائے گا۔