پاک کالونی میں مقابلہ، 17 مقدمات میں مطلوب ملزم مارا گیا

image

پاک کالونی پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے دوران گیری گینگ سے تعلق رکھنے والا خطرناک ملزم مارا گیا۔ ملزم 17 سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس کے مطابق تھانہ پاک کالونی کی حدود میں فائرنگ کے تبادلے میں گیری گینگ کا اہم کارندہ انوار عرف کوجک ہلاک ہوگیا، پوليس کے مطابق مقابلہ پرانا گوليمار کے علاقے میں ہوا، پوليس کے مطابق ہلاک ملزم 17 سے زائد سنگين نوعيت کے مقدمات میں مطلوب تھا جو بھتہ خوری، اغوا، دھماکا خيز مواد، قتل، اقدام قتل، ڈکيتی، غير قانونی اسلحہ، منشيّات اور پوليس پر فائرنگ جیسے جرائم میں ملوث رہا۔

پوليس نے ہلاک ملزم کے قبضے سے پستول، رائفل اور گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم تاجروں سے بھتہ طلبی میں ملوث تھا اور بھتے کی پرچيوں کے ساتھ گولی بھجوانے جیسے ہتھکنڈے استعمال کرتا تھا۔

پوليس حکام کے مطابق ملزم اس سے قبل تھانہ کلری، پاک کالونی اور ايس آئی يو سی میں بھی گرفتار ہوچکا تھا جبکہ ہلاک ملزم کا مزيد مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے اور واقعے سے متعلق قانونی کارروائی جاری ہے۔

دوسری جانب سرجانی ٹاؤن پولیس نے ملزم صداقت علی کو گرفتار کرکے 10 کلو منشیات اور نقدی برآمد کرلی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US