پاکستان کے زر مبادلہ کے مجموعی سیال ذخائر 30 جنوری 2026ء کو 21,338.7 ملین ڈالر تک پہنچ گئے، جس سے ملکی مالیاتی استحکام میں بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، اس کی تحویل میں زر مبادلہ کے ذخائر 16,157.2 ملین ڈالر ہیں، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس خالص زرِمبادلہ کے ذخائر 5,181.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس طرح مجموعی زر مبادلہ کے ذخائر 21,338.7 ملین ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔
حالیہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 56 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور تاجروں کو ملکی معیشت میں استحکام کے حوالے سے اعتماد حاصل ہوا ہے۔
ماہرین کے مطابق، زر مبادلہ کے اس مستحکم ذخائر کا اثر ملکی کرنسی کے استحکام اور درآمدی ضروریات کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
زر مبادلہ کے ذخائر میں یہ اضافہ بیرونی قرضوں کی ادائیگی، درآمدات اور ملکی مالیاتی پالیسی کے لیے ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔