پاکستان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

image

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔

نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے 148 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ مائیکل لیوٹ اور میکس اوڈووڈ نے ٹیم کو 28 رنز کا آغاز فراہم کیا، لیکن اوڈووڈ 5 اور لیوٹ 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ باس ڈی لیڈ نے 30 اور کولن ایکرمین نے 20 رنز اسکور کیے، لیکن نیدرلینڈز کی ٹیم 147 رنز پر تمام وکٹیں کھو کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا، لیکن 27 رنز پر صائم ایوب 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان سلمان علی آغا 12 اور صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان اور بابر اعظم جلد آؤٹ ہو گئے، جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے بھی کم رنز بنا کر پویلین لوٹا۔

آخر میں فہیم اشرف نے 9 گیندوں پر 29 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، جس میں 3 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ پاکستانی بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آخری 6 وکٹیں صرف 20 رنز کے عوض حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے 3، صائم ایوب، محمد نواز اور ابرار احمد نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US