ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کو نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے خلاف کلین سوئپ درکار

image

پاکستان آج آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو میں کرے گا۔ ٹیم مینجمنٹ نے اشارہ دیا ہے کہ نوجوان بیٹسمین صائم ایوب اور خواجہ نافع سے اوپننگ کرانے کا ارادہ ہے۔

قومی ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں کامیاب آغاز نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، خصوصاً اس لیے کہ پاکستان پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا اور اس میچ کے پوائنٹس چھوڑے گا۔ اس صورتحال میں پاکستان کے لیے اپنے باقی تین میچز نیدرلینڈز، امریکا اور نمیبیا کے خلاف جیتنا لازمی ہو گیا ہے تاکہ سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا جا سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شریک ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچیں گی۔

ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں پاکستان صاحبزادہ فرحان سے اوپننگ کروا رہے ہیں، تاہم وہ آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں تینوں میچز میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب نیدرلینڈز کی ٹیم آج تک پاکستان کو کسی بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست نہیں دے سکی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US